کیریبین پریمیئر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن (کل) سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

253
کیریبین پریمیئر لیگ
کیریبین پریمیئر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن (کل) سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

جمیکا۔15اگست (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن (کل)بدھ سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔سی پی ایل میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔جمیکا تلاوا کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میچ میں بارباڈوس ک8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے جمیکا تلاوا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن جمیکا تلاوا ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ سی پی ایل کا ابتدائی میچ سینٹ لوشیا کنگز اور جمیکا تلاوا کی ٹیموں کے درمیان سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔

کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 10 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔