پیرس۔31مئی (اے پی پی):ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
کیسپر رڈ نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کے ایٹتھ سیڈ ہربرٹ ہرکاز کو شکست دے کر اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلام ایونٹ میں سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی، 23 سالہ نارویجن کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ڈنمارک کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہولگر رونے سے ہوگا ۔
سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں اپنی آب وتاب سے جاری ہے ۔مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز کو 2-6، 3-6، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کراپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں، ج
ہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے 19 سالہ نوجوان کھلاڑی ہولگررونے سے ہوگا انہوں پری کوارٹر فائنل میچ میں سٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،
وہ اس فتح کے ساتھ گرینڈ سلام ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پہلے ڈنمارک کے کھلاڑی بھی بن گئے۔کوارٹر فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔