کیمیکل کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 2018-19 ءکے دوران 164 فیصد اضافہ

67
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ملکی کیمیکل کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میںگزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ملک میںکیمیکل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 129.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 164 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءمیں پاکستان میں کیمیکل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 48.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔مالی سال 2016-17ء، 2015-15ء، 2014-15ء اورمالی سال 2013-14 ءمیں پاکستان میں کیمیکل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم بالترتیب 5.4 ملین ڈالر، 88.5 ملین ڈالر، 60.3 اور 94.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان میں کیمیکل کاشعبہ ان شعبہ جات میں شامل ہے جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔