کینولااقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت

کینولااقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت

قصور۔ 01 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کینولااقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار پہلا پانی اگاؤکے 30دن بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدارمیں دیں اور شدید کورے کی صورت میں بھی ہلکی آبپاشی کریں اسی طرح رایا انمول کی صورت میں پہلا پانی ہر صورت میں کاشت کے 15سے 20دن کے اندر لگائیں ورنہ بعد میں اُگنے والے پورے بیک وقت نہیں پک سکیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کو بتایا کہ توریاکو پہلا پانی20سے 25دن بعدلگائیں تاہم ڈی جی ایل کیلئے 3تا4پانی کافی ہوتے ہیں جن میں سے پہلا پانی اُگاؤکے 35دن بعد دوسرا پانی پھول آنے پراورتیسرا پانی پھلیاں بننے پردیناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار فصلات کوبیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیرپھپھوندی کش زہرلگائیں۔