ڈیرہ اسماعیل خان۔ 28 اگست (اے پی پی):کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی میں خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،13 کلو 722 گرام چرس برآمد کر کے ،مقدمہ درج کر لیا گیا ، کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش عامر خان ولد علی رحمن قوم بھٹنی سکنہ ڈیرہ ٹانک حال چوک بھاری مقدار میں منشیات کی پنجاب سمگل بسواری موٹرسائیکل کررہے ہیں
جس پر کینٹ پولیس نے فوری طور پر ڈیال روڈ پر خفیہ ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل کمپنی ہنڈا بلا نمبر کو چیکنگ کیلئے روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل ایکدم سے پیچھے کی جانب موڑا جس سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون،بچہ معہ گٹھٹری و پرس موٹرسائیکل سے گر گئے جبکہ متذکرہ بالا عامر خان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
گٹھٹری چیک کرنے پر 11 پیکٹ چرس فی پیکٹ 1252/1252 گرام جبکہ مجوعی طور پر 13 کلو 772 گرام چرس،ڈیجیٹل سکیل معہ شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ملزمہ ثمرین بی بی زوجہ عامر خان موقع پر بذریعہ لیڈی کانسٹیبل گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس ملزم عامر کی تلاش شروع کردی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383524