کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں،سینیٹر فیصل جاوید کا تقریب سے خطاب

70

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال کے بعد ٹورنٹو میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے شرکاء نے اب تک ایک ملین سے زائد عطیات کی یقین دہانی کرائی جبکہ عمران خان کے دستخط شدہ دو بلے 15 ہزار اور 10 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔ ٹورنٹو میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وینکوور، کیلگری اورایڈمونٹن میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔