وینکوور۔26ستمبر (اے پی پی):کینیڈا میں مقیم سکھوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے منہ پر بھارت کو دہشت گردی کو سپانسر کرنے والی ریاست کہنے پر کینیڈ اکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کینیڈا میں مقیم سکھ برادری کے ارکان بڑی تعداد میں ٹورنٹو، وینکوور ، اٹاوہ اور سان فرانسسکو میں بھارت قونصل خانوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے کینیڈا میں بھارت کے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کینیڈا پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کرنے اور کینیڈا میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مذمت کی۔
انہوں نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ اداروں کےہاتھوں قتل پر احتجاج کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارتی خفیہ ادارو ں کے اہلکاروں کے ہاتھوں سکھ رہنمائوں کے قتل پراحتجاجاً کینیڈ امیں بھارت قونصل خانے بند کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے کہ بھارتی سکھ دہشت گردی کا شکار ہیں۔