کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد، امریکا پہلی مرتبہ ووٹ نہیں ڈالے گا

132

واشنگٹن۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری میں پہلی مرتبہ امریکا اپنی رائے محفوظ رکھے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق امریکا اس سے قبل ایسی تمام قراردادوں کے خلاف ووٹ ڈالتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھی کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں 191 ووٹ حمایت میں پڑے تھے،