30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںکیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے...

کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،میئر پشاور

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بہتری اور ریونیو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ٹرمینل نے میئر پشاور کو بس ٹرمینل کی روزانہ اور ماہانہ آمدن بارے بریفنگ دی۔ میئر پشاور نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدن بڑھانا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ای بڈنگ کی بجائے اوپن آکشن پر توجہ دی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ میٹروپولیٹن کی بہتری کے لئے کام کرے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شاہ، ڈائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمان بلوچ،ڈائریکٹر ویسٹ کامران امجد،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر اویس راحت،ایڈمن آفیسر خدائے نظر،ڈائریکٹر ٹر مینل علی رضا ، اکائونٹس آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلا ل خان اڈہ منیجر اور دیگرافسران نے شر کت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں