33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںکے ڈی اے کی جانب سے پونجہ گائوں کے نالے پر پل...

کے ڈی اے کی جانب سے پونجہ گائوں کے نالے پر پل تعمیر ، اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے ) نے سیلاب سے متاثرہ وادی کاغان کے گائوں پونجہ میں موجود نالے پر پل کی تعمیر میں مدد فراہم کر کے اہلیان علاقہ کا بڑا مسئلہ حل کر دیا، پل نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے اس موقع پر بتایا کہ مقامی افراد کی مشکلات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی اور عوامی نمائندوں کی وساطت سے پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑک سے رکاوٹیں دور کرنے اور کشادگی کےلئے کے ڈی اے نے مشینری بھی فراہم کی، اس سے گائوں پونجہ کا مسئلہ حل ہو گیا۔

- Advertisement -

مقامی افراد نے کے ڈی اے کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ پونجہ نالے پر پل نہ ہونے اور اکثر پانی کے بہائو میں تیزی کی وجہ سے عوام اور گاڑیوں کا وہاں سے گزرنا نا ممکن ہوتا تھا۔ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں شدید مشکلات درپیش تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں