گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ءمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ءمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ءمیں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 278 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.1 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سا ل اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 353 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں کم ہو کر 278 ارب روپے ہو گیا۔