23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںگرین اینڈ کلین پراجیکٹ ہی پاکستان میں صحت مند معاشرے کی تشکیل...

گرین اینڈ کلین پراجیکٹ ہی پاکستان میں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اعجاز احمد چوہدری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔21اگست (اے پی پی):پاکستان گلوز ایسو سی ایشن کے چیئرمین اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ گرین اینڈ کلین پراجیکٹ ہی پاکستان کو فضائی، زمینی اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرکے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے جس کے لئے ہمیں شجر کاری کیساتھ ساتھ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اوریقینی اقدامات کرنے ہو ں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک علامہ اقبال میں گرین رحمان فوڈ پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر، ڈاکٹر شہزاد رفیع میر، جنید آفتاب، عبدالرحمن قادری، فاروق نیازی، پروفیسر شمس حسین، ڈاکٹر منیر بٹ، ڈاکٹر نسیم شہزاد، محمد یحیی، عبدالرحمن امامی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

چیئرمین نے مزید کہا کہ اس وقت واٹر لیول خطرناک حد تک کم ہو تا جارہا ہے جس میں اضافے کے لئے ہمیں گرین بیلٹ اور خالی زمین کے حصوں کو مختص کرنا چاہیے تاکہ بارش کا پانی زمین میں جذب ہو کر واٹرلیول کو بہتر کرنے کے ساتھ صاف پانی کی کوالٹی کو مزید بہتر بناسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں