25.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںگرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو ماڈل بازاروں کے لیے موثر استعمال...

گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو ماڈل بازاروں کے لیے موثر استعمال کیا جائے،ملک افضل کھوکھر

- Advertisement -

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا و چیئر مین ماڈل کارٹس ملک افضل کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایم او آر و دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں نئے ماڈل بازاروں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو دو دن میں ماڈل بازاروں کے لیے مقامات تجویز کرنے کی ہدایت کی۔شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور پائن ایونیو میں ماڈل بازاروں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو ماڈل بازاروں کے لیے موثر استعمال کیا جائے

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں مناسب مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر نگرانی ماڈل ریڑھیوں کے منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہری مراکز میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ماڈل بازاروں کا قیام ضروری ہے۔شادباغ، سبزہ زار، گلشن راوی، شادمان، کچا جیل روڈ سمیت متعدد مقامات پر ماڈل بازاروں کا قیام پر ایم او آر نے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں والے مقامات پر ماڈل بازاروں کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے قیام سے شہریوں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں