22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںگریپ فروٹ کااستعمال شوگر کنٹرول کرنے میں معاون اور انسانی جسم کیلئے...

گریپ فروٹ کااستعمال شوگر کنٹرول کرنے میں معاون اور انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 فروری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتایا کہ فوڈ نیوٹریشن ماہرین نے طویل تحقیق کے بعداخذکیا کہ ترشاو ہ پھل انسان کو کینسر، بلند فشار خون اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں بھر پو رقوت مدافعت پیدا کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں کیونکہ ترشاو ہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 192ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60 فیصدپیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ترشاوہ باغات سے تقریباً 20ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے ترشاوہ پھلوں کے بیج، کھادوں کا استعمال کریں تو وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں