گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران ٹکیسٹائلز ملز کے منافع کی شرح میں 4.4فیصد کا اضافہ

128

اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران ٹکیسٹائلز ملز کے منافع کی شرح میں 4.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائلز کے شعبہ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچیج میں لسٹڈ 53بڑی ٹیکسٹائلز کمپنیوں کا کاروبار میں حصہ 200ملین روپے یعنی 62فیصد سے زائد رہا ہے جبکہ ان کمپنیوں نے گذشتہ مالی کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران 4.4فیصد کا زائد نفع کمایا ہے ۔