گزشتہ سال 2018ءکے دوران الائیڈ بینک آف پاکستان کو 13.032 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

108

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) گزشتہ سال 2018ءکے دوران الائیڈ بینک آف پاکستان ( اے بی ایل) نے 13.032 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے اور بینک کی فی حصص آمدن 11.38 روپے تک پہنچ گئی۔ عارف حبیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے لئے اے بی ایل کا خالص منافع 12.925 ارب روپے اور فی حصص آمدن 11.12 روپے رہی تھی تاہم سال 2017ءکے مقابلہ میں سال 2018ءکے دوران اے بی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 0.107 ارب روپے یعنی 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے بی ایل نے اپنے حصہ داروں کے لئے 2 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جس سے دوران سال بینک کی جانب سے دوران سال مجموعی طورپر 8 روپے فی حصص کیش ڈیویڈنڈ ادا کیا گیا ہے۔