گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1156ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1236زخمی ہوئے،ریسکیو 1122

65

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1156ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1236زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1156ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 538افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ698معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 686ڈرائیورز،52کم عمرڈرائیور، 408مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت251متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد79حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان62حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔