گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1175ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق، 1258زخمی

Rescue 1122 in Multan
Rescue 1122 in Multan

لاہور۔22فروری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1175ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق1258زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1175ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں558افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،700معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 72فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں675ڈرائیوز،38کم عمرڈرائیور، 431مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ247ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت274متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان71حادثات میں71متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔