گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیلئے سب سے زیادہ 28 ہزار 344 ٹیسٹس کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

74

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 28 ہزار 344 کورونا کیلئے ٹیسٹس کیے گئے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 28 ہزار 344 کورونا کیلئے ٹیسٹس کیے گئے،پورے ملک میں 25 ہزار 610 بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں، 5 ہزار 954 آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کو کورونا مریضوں کیلئے رکھا گیا ہے۔کل 1 ہزار 400 وینٹیلیٹرز میں سے 375 وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں میں 25 پورٹیبل وینٹیلیٹرز کراچی کو بھیجے گئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے وینٹیلیٹرز میں 59 فیصد سے زیادہ وینٹیلیٹرز دستیاب ہیں۔کورونا کے مریضوں کے علاوہ دوسرے مریضوں کیلئے ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 1 ہزار 562 وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔اسکے علاوہ 1 ہزار آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کا منصوبہ بھی بن چکا ہے جسکے تحت جون کے آخر تک یہ بیڈز کو بھیجے جائیں گے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کیلئے مختص بیڈز کی مجموعی تعداد 379 ہے جس میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 68 ہے۔کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 43 ہے جسمیں سے میر پور کو 11 اور مظفر آباد کو 18 وینٹیلیٹرز دیئے گئے۔بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلئے مختص بیڈز کی تعداد 2 ہزار 148 ہے جس میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 262 ہے۔کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 36 ہے جو کہ کوئٹہ کو دیے گئے ہیں تاہم کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز کی مجموعی تعداد 151 ہے جس میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 43 ہے۔کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 28 ہے جو کہ گلگت کو فراہم کیے گئے ہیں ان وینٹیلیٹرز پر کورونا کا ایک مریض ہے۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے بیڈز کی مجموعی تعداد 526 ہے جس میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے۔کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 90 ہے جن پر اس وقت کورونا کے 14 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز کی مجموعی تعداد 4856 ہے جسمیں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 1 ہزار 081 ہے صوبے میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 340 ہے جن میں سے ایبٹ آباد کو 12 اور پشاور کو 79 دیے گئے ہیں اور ان وینٹیلیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہے۔پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے بیڈز کی مجموعی تعداد 9 ہزار 276 ہے جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 3 ہزار 500 ہے کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 387 ہے جن میں سے فیصل آباد کو 57,لاہور کو 214،ملتان کو 18 اور راولپنڈی کو 64 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں اور ان وینٹیلیٹرز پر کل 198 مریض ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے بیڈز کی مجموعی تعداد 8 ہزار 274 ہے جسمیں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 738 ہے۔کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 368 ہے جن میں سے حیدرآباد کو 20 اور کراچی کو 278 وینٹیلیٹرز دیے گئے ہیں تاہم ان وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہے۔کورونا کے مریضوں کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں 628 ،حیدرآباد میں 21، راولپنڈی میں 137، ملتان میں 111،لاہور میں 322 ، فیصل آباد میں 51، پشاور میں 75 ، ایبٹ آباد میں 13، اسلام آباد میں 138،گلگت بلتستان میں 21،کوئٹہ میں 35 اور مظفر آباد میں 10 وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو مرضوں کی مجموعی تعداد 83 ہزار 223 ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 397 مریضوں کا اضافہ کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے۔جس میں سے آزاد کشمیر میں 534,، بلوچستان میں 7 ہزار 673 ،گلگت بلتستان میں 1 ہزار سے زائد، اسلام آباد میں 6 ہزار 699، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 786،پنجاب میں 47 ہزار 382 اور سندھ میں 46 ہزار 828 مریض ہیں۔اب تک مکمل صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 247 ہے۔کورونا کے ذریعے ہونے والی کل اموات کی تعداد 2 ہزار 463 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 107 اموات ہوئیں۔سندھ میں 776 اموات،پنجاب میں 890، خیبرپختونخواہ میں 632 ،اسلام آباد میں 65 ،بلوچستان میں 75 ،گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں اس وبا کے نتیجے میں 10 اموات ہوئیں۔اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 818 ہسپتالوں میں 5 ہزار 650 مریض داخل ہیں۔