گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،این آئی ایچ

94
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔بدھ کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 158 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.3 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 832کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد ہے،

اسی طرح سرگودھا میں 83 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئےاور مثبت کیسز کی شرح 3.61 فیصد ، ایبٹ آباد میں 98 ٹیسٹ میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ بہاولپور میں 154 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسزکی شرح 2.60 فیصد رہی، پشاور میں 462 ٹیسٹس میں سے 11 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.38 فیصد ، گلگت میں 153 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسزکی شرح 1.96 فیصد رہی ۔

اسلام آباد میں 1307 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق مردان میں 308 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔