گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار 216 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،وزارت قومی صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 82 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار 216 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 216 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 378 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.29 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ریکارڈ کی گئی ہے.جبکہ 778 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔