گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، این آئی ایچ

125
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 970 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 970 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔