34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 43 نئے مریض...

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے، سیکرٹری صحت پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 43 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پیر کو جاری بیان میں سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک صوبے میں ڈینگی کے 1458 کیسز رپورٹ ہوئے،

اس دوران سے سب سے زیادہ کیسز لاہور میں سامنے آئے، جن کی تعداد 562 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 20 نئے مریض سامنے آئے، راولپنڈی میں 11، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں 3/3، ملتان میں 2 جبکہ شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔

- Advertisement -

علی جان خان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 جبکہ صرف ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں 32 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے، رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں