گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

189
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے اور کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

جمعرات کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار948کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے31افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.63 فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ کورونا سے متاثرہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔