کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی):گلوبل کپ ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکہ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ، مصباح الحق ، محمد فرخ اور تصور عباس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
منگل کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 45اوورز میں تمام وکٹوں کے نقسان پر 250 رنز بنائے ۔ کپتان فرخ نے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،جاں نثار خان نے 39 رنز بنائے ۔
حارث ایاز نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں پاکستان نے ہدف9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی 4 وکٹیں 26 رنز پر گرنے کے بعد مصباح الحق اور طارق ہارون نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 75 رنز کی شراکت قائم کی ۔
مصباح الحق 76، تصور عباس 70 اور طارق ہارون نے43 رنز بنائے ۔ جاں نثار خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دی ۔ کینیڈا نے یو اے ای کو2 وکٹوں سے ہرایا۔ ہانگ کانگ نے نیپال کے خلاف8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔