22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزگلوکار احمد رشدی کی 41ویں برسی کل منائی جائے گی

گلوکار احمد رشدی کی 41ویں برسی کل منائی جائے گی

- Advertisement -

لاہور۔9اپریل (اے پی پی):معروف گلوکار احمد رشدی کی41ویں برسی(کل) برو زجمعرات 11اپریل کو منائی جائے گی۔ احمد رشدی1934 میں حیدر آباد دکن میں پیدا ہو ئے۔ تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔

ان کی بطور گلوکار پہلی فلم کارنامہ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جبکہ اس کے بعد آنے والی فلم انوکھی تھی جس میں احمد رشدی پلے بیک سنگر تھے ۔احمد رشدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ مل کر1954 میںپہلی مرتبہ پاکستان کا قومی ترانہ گایا ۔انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے پہلے گلوکار تھے جنہوں نے موسیقی میں پاپ سنگنگ کو متعارف کروایا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستانی فلموں میں پانچ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ وہ 11اپریل1983 کو دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے ۔ان کی وفات کے بیس برس بعد ان کی خدمات کے عوض سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=455733

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں