23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزگلوکار شفقت امانت علی خان کی 59 ویں سالگرہ منائی گئی

گلوکار شفقت امانت علی خان کی 59 ویں سالگرہ منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان نے پیر کو اپنی 59 ویں سالگرہ منائی۔پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت علی خان 26فروری 1965کو استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہوئے ،انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔

انہوں نے پاکستانی راک بینڈ فیوژن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا،2006 میں فیوژن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا۔ جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ، انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=442974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں