گلیات میں ریالہ کے مقام پر ویگو گاڑی اور ہائی ایس میں تصادم،گیارہ افراد زخمی

77
rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 11 مئی (اے پی پی):گلیات میں ریالہ کے مقام پر ویگو گاڑی اور ہائی ایس میں تصادم سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق سیاحتی مقام گلیات ریالہ کے مقام پر ویگو گاڑی اور ٹیوٹا ہائی ایس آپس میں ٹکرا کرگہری کھائی میں جاگریں،اطلاع ملنے پر تین ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں

،گاڑی میں عورتوں،بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے جن میں سے 04 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کا تعلق کراچی سے تھا۔