Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومزرعی خبریںگندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی...

گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

قصور۔ 25 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی جس قدر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریاکی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیداہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار زمین کے وترآنے پرفوری گوڈی کریں تو کھیت میں محفوظ نمی اوپر آنے سے کھیت کا درجہ حرارت کم نہیں ہوگا‘کوراپڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کے کھیتوں کے کنارے مختلف جگہوں پر اگر گڑھے کھود کر ان میں بھوسہ وغیرہ بھردیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں