گندم کی بہترین پیداوار کیلئے کاشتکار یکم نومبر سے کاشت شروع کردیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکر زراعت

کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے چنے و مسور کی بجائے برسیم، لوسرن یا گندم کاشت کرنے کی ہدایت

عارف والا 31 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عارفوالا میاں عامر غفارنے کہا کہ گندم کی بہترین پیداوار کیلئے کاشتکار یکم نومبر بروز بدھ سے کاشت شروع کردیں گندم کاشت کرنے سے پہلے بیج کو چار سے 6 گھنٹے تک بھگولیں پھر سائے دار جگہ پر رکھ کر خشک کر یں بیج کو زہر لگا کر بوائی کی جائے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کاشتکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہا کہ گندم کی بہترپیداوار کے لئے ماہ نومبر بہت ہی موزوں ہے پچھیتی گندم کاشت کرنے والے کاشتکار دس سے پندرہ کلوگرام گندم کا بیج زیادہ استعمال کریں نومبر میں کاشتکارفی ایکڑ کھیت میں بیج 60 سے 70 کلوگرام ڈالیں اس سے فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔