فیصل آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):گندم کی فصل آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے اسلئے کاشتکار فصل کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی مزدوروں، ریپر، تھریشر، ٹریکٹر، ترپال یا پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹرکا انتظام کرلیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ اچھی طرح پک کر کٹائی کیلئے تیار ہوجانے کے بعداگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی، بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشین گوئیوں اور محکمہ زراعت کی اطلاعات پر نظر رکھیں اور اگر خدانخواستہ بارش کا امکان ہو تو کٹائی فوری روک دیں اور کٹائی دوبارہ اس وقت تک شروع نہ کی جا ئے جب تک موسم بہتر نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی کٹائی کے آغاز سے لیکر برداشت و سنبھال کے آخری مرحلہ تک قدم قدم پر کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580190