گوادر کے نئے ایئر پورٹ اور دیگر منصوبوںکا رواں سال کے وسط تک سنگ بنیاد رکھا جائے گا، سیکرٹری منصوبہ بندی اور ترقی واصلاحات ظفر حسن کی گفتگو

145
سی پیک

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات ظفر حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق اقتصادی زونز کا قیام یقینی بنایا جائے گا، پاکستان اور چین کے مابین ایک جامع میکنزم تشکیل دیا جائے گا تاکہ اقتصادی زونز کی شروعات کی جاسکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ گوادر منصوبوں بشمول نئے ایئر پورٹ، ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اور سٹی ماسٹر پلان پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گےا ہے، ان منصوبوں پر منصوبہ بندی کا کام کافی حد تک مکمل کیا جاچکا ہے۔ رواں سال کے وسط تک ان منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی نے ایم ایل ون کی ڈیزائنگ کو حتمی شکل دینے پر بھی زور دیا تاکہ اس کے مالی معاملات پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔