26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومضلعی خبریںگوجرانوالہ، علاقہ تھانہ فیروزوالہ میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر دو بھائی...

گوجرانوالہ، علاقہ تھانہ فیروزوالہ میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر دو بھائی قتل

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 13 فروری (اے پی پی):گوجرانوالہ کے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر میں دو بھائیوں کو قتل کر گیا۔

سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز ڈویژن سے وقوعہ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنیاد پر سیف الرحمٰن اور تنویر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

- Advertisement -

اس وقوعہ سے قبل بھی مقامی پولیس کی جانب سے دونوں فریقین کے مابین قبل ازیں بھی انسداد کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ ایس ڈی پی او پیپلز کالونی کی زیرنگرانی نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں