23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںگوجرانوالہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی " پروگرام کے سیکنڈ فیز...

گوجرانوالہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی ” پروگرام کے سیکنڈ فیز کےتحت 54جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 19 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی ” پروگرام کے سیکنڈ فیز کےتحت 54جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 52 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی خصوصی شرکت کی اور کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد طارق قریشی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتوں کا استقبال کیا جبکہ ہر بارات کے ساتھ 20 رشتہ دار اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی ۔تقریب کو خوبصورت بنانے کےلئے ہر جوڑے کو الگ الگ صوفہ پر بٹھایا گیا جبکہ جوڑے آپس میں خوش گپیاں لگاتے، سلفیاں لیتے رہے، والدین نے بیٹیوں کو بیاہنے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور نظر آئے اور خوش بھی دکھائی دیئے۔”دھی رانی ” پروگرام کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ ، ارکان اسمبلی نے بیٹیوں کے سروں پر دست شفقت رکھ کر رخصت کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں