33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارگرلز سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین کے سلسلہ...

گوجرانوالہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارگرلز سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین کے سلسلہ میں پروقار تقریب

- Advertisement -

گوجرانوالہ ۔ 22 اپریل (اے پی پی):گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارگرلز سوہدرہ گوجرانوالہ میں ایڈمیشن کمپین کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈبیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئیر( ر) بابر علاؤالدین تھے۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زوردیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ امان اللّٰه راٹھور ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری نویداحمد، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈزانٹرنیشنل سیدضیاء النور شاہ، ساپق چیئرمین یوسی سوہدرہ حاجی سلیم دولہ، پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سوہدرہ ایمن سلیم، وائس پرنسپل نمرہ رفیق، رہنمامسلم لیگ ن افتخار آرائیں، نعیم قیصرنجمی،طارق ملک، چوہدری فضل الہی،چوہدری افضل چیمہ،طارق ملک،ایس ایچ او پولیس تھانہ سوہدرہ مختارباجوہ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

- Advertisement -

پرنسپل کالج ایمن سلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ کالج میں نیو کورسزکااجراء کیاجارہاہے جن میں ای کامرس، فری لانسنگ، کوکنگ، کمپیوٹر کے کورسز وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بچیاں کالج کی داخل شدہ ہوں گی ان کو تمام کورسز مفت کروائے جائیں گے اور جو بچیاں یہاں کی داخل نہ ہوں گی انہیں بھی نہایت مناسب فیس میں یہ کورسز کروائے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں