گوجرانوالہ۔ 06 مئی (اے پی پی):علاقہ تھانہ تتلے عالی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کے قتل کا واقع پیش آیا۔ تھانہ تتلیے والی کے علاقہ اڑتالی ورکاں میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابقہ رنج پر عمران نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے اور دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،جو جانبر نہ ہوسکے۔
سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی، جبکہ سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹیگیشن و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئ ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے تمام لاشیں ہسپتال منتقل کردیں جبکہ اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593144