گوجرانوالہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظرضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی پیپلزکالونی نیاز خان کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدرگوجرانوالہ انسپکٹرقیصرعباس و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے والے04ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1180گرام ہیروئن ،1660گرام چرس ،رائفل 223بور،رائفل سیون ایم ایم،کلاشنکوف ،پسٹل ،درجنوں گولیاں برآمد کر لیں۔
گرفتار ملزمان میں محمد عدنان ،محمد عمران ،محمد لیاقت اورمحمد غلام مصطفی شامل ہیں۔ سماجی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ منشیات فروش کرنےاور ناجائزاسلحہ رکھنےوالوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ اور تھانہ صدرگوجرانوالہ اوران کی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579378