گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بندش کا شیڈول جاری کر دیا

12

سیالکوٹ۔ 24 جون (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 25 جون کو محلہ نیکاپورہ، نظام آباد، گوپالپور

رسول پور، امام صاحب، سرکلر روڈ، رنگ پورہ، پورا ہیراں، چونڈہ سٹی، نیو خانیوالی، پرانا خانیوالی، منیلا، کھوکھر حیدر، معراجکے، چوبارہ، پنڈی بھاگو، سبز پیر، بھاگووال اور باجرہ گڑھی میں صبح 8 سے دوپہر 12بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔