23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ میں بھی جی ٹی روڈ پرموٹرسائیکل سوارافرادکےسفرکومحفوظ بنانےکیلئےگرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا

گوجرانوالہ میں بھی جی ٹی روڈ پرموٹرسائیکل سوارافرادکےسفرکومحفوظ بنانےکیلئےگرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):گوجرانوالہ میں بھی جی ٹی روڈ پرموٹرسائیکل سوارافرادکےسفرکومحفوظ بنانےکیلئےگرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا۔گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹرجی ڈی اے کاشان حفیظ بٹ نےبتا یاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرٹریفک مینج کرنے کیلئے بائیکرزلین متعارف کروائی ہے،یہ ایک نیا کنسیپٹ ہےجس کے تحت ایک کلو میٹر تک لین بنانی ہے ،ٹریفک پولیس اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں اس منصوبے کو پورے شہر میں پھیلادیاجائیگا ۔

ان کاکہناتھا کہ گوجرانوالہ کاٹریفک نظام روزانہ جی ٹی روڈ استعمال کرنے والے 35سے 40ہزار موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے، اگر موٹرسائیکلز گرین لائن میں آجائیں گے تو ٹریفک کی روانی بہتر ،حادثات میں کمی آئے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں