گوجرانوالہ کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانی ضیاع اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دلی دعائیں ہیں ۔