گورنربلوچستان شیخ جعفرمندوخیل سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ملاقات

117
گورنربلوچستان شیخ جعفرمندوخیل سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ملاقات

کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے گورنر ہاس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں تجارت اور ترقی کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خطے کی سماجی و معاشی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مزید ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے یقین دلایا کہ بلوچستان کو پورے خطے کا معاشی و تجارتی مرکز بنانے کیلئے وفاق کا مکمل تعاون حاصل رہیگا۔