لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی خطے میں بھی ہونے والی دہشتگردی کی پاکستان بھر پور مذمت کرتا ہے، پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںبیش بہا قربانیاں دی ہیں وہ صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دُنیا کے امن کے لئے ہیں، پاکستان خطے کے تمام ممالک بالخصوص فرانس کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا خواہش مند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں فرانس کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صوبائی وزراءسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی