27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںگورنر بلوچستان نے کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے عازمین کو الوداع...

گورنر بلوچستان نے کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے عازمین کو الوداع کیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز کے حجاج کرام کو الوداع کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے ذریعے چند گھنٹوں کا سفر طے کر کے مدینہ پہنچ جائیں گے،میں کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کو ممکن بنانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور دیگر تمام متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتا ہوں،بلاشبہ براہ راست پروازوں کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو الوداع کہتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جی ایم پی آئی اے شعیب احمد، کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر عدنان، اے پی ایم کوئٹہ ائرپورٹ ملک وحید عباس اور ڈائریکٹر حج الیاس جعفر بھی موجود تھے،اس موقع پر شرکا سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مقدس مقامات کا یہ سفر، مسلمان کی زندگی میں ایک یادگار تجربہ ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -

یہ روحانیت، عقیدت اور سعادت حاصل کرنے کا اہم موقع ہے،انہوں نے عازمین حج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اس مقدس سفر کا آغاز کرتے ہیں تو اس پورے سفر میں پاکستان اور بلوچستان کو اپنی خصوصی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں،گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ یہ سفر آپ کے ایمان کو مضبوط کرے، آپ کے سفر کو آسان کرے اور آپ کو اپنے معاشرے کیلئے خیر اور نیکی کا سرچشمہ بنائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589351

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں