23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر بلوچستان کا بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کروانے...

گورنر بلوچستان کا بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کروانے کا اعلان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز مکمل کرنے کے بعد نوجوان گھر بیٹھے معمولی ذہنی محنت کی بنیاد پر ہزاروں ڈالرز کمانے کے قابل بن جائیں گے

،انہوں نے بےروزگار نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عرصہ دراز سے میری ذاتی خواہش اور کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، اس کے علاوہ ہم نے اس بات پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بیرونی ممالک اور دیگر صوبوں میں روزی روٹی کمانے کیلئے بطور چوکیدار، مزدور یا ڈرائیور نہ جائیں بلکہ ہمارا ہر جوان معاشرے میں ایک کامیاب پروفیشنل، آئی ٹی ایکسپرٹ، سول انجنیئر ، ریسرچر یا سائنسدان کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی صلاحیت پیدا کریں،

- Advertisement -

اکیسویں صدی کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ ممکن بنایا کہ آج بغیر سرمایہ کاری کے آپ اپنا سرمایہ بڑھا سکتے ہیں اور معمولی ذہنی محنت کے ساتھ گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز کما سکتے ہیں، اسطرح ہم مستقبل قریب کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنا سکتےہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہنرمند شخص کسی کا محتاج نہیں رہتا اور وہ اپنے خاندان اور معاشرے دوسرے انسانوں کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے

، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بڑی تیزی سے معیشت، روزمرہ زندگی اور انسانی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں،گورنرنے کہا کہ کوئٹہ میں آئی ٹی / اے آئی کورسز میں مرحلہ وار دس ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت جدید مہارتیں سکھائی جائیں گی، آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کا باقاعدہ آغاز بارہ ستمبر بروز منگل سہ پہر تین بجے کو کیا جائے گا جس کے بعد تمام خواہش مند حضرات سے آن لائن درخواستیں موصول کی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں