پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بدھ کو ملاقات کی۔
اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مرکزی سینئر نائب صدر جواد خٹک بھی موجود تھے۔ ایمل ولی خان نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی، ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے مخدوش حالات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔