اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔ملک ارشد کنڈی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکا کردار صوبہ کے عوام اور ملک بھر کی پشتون کمیونٹی کے لیئے قابل فخر ہے