44.4 C
Islamabad
جمعرات, جون 12, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں