31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ضم ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ضم ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیاہے.

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنر نے سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت جاں بحق دیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے.

- Advertisement -

انہوں نے مرحومین کے درجات بلندی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کا سن کر دلی رنجیدہ ہوں، اللہ متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں