19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ کی فاتح کھلاڑیوں کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 17 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جاپان میں منعقدہ اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ کی فاتح خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنےوالی 5 رکنی ویمن لیکروس ٹیم نے پیر کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی،ملاقات کرنے والی کھلاڑیوں میں کیپٹن گل پری سمیت مومنہ طارق، لائیبہ رشید، صغرا ستار اورمقدس طارق شامل تھیں۔

اس موقع پرکھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا کہ وہ لیکروس کھیل کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں متعارف کرانے کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے اس کھیل کو قومی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کابھی مطالبہ کیا، کھلاڑیوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کوجاپان اوپن لیکروس چیمپئن شپ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شریک تھیں جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور 5 ٹیموں کیساتھ مقابلے کے بعد فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دیکر چیمپئن شپ اپنے نام کی، ٹیم اراکین نے گورنر سے اکتوبر میں سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی ایشیا لیکروس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے معاونت کی بھی درخواست کی۔

- Advertisement -

گورنر خیبرپختونخوا نے ویمن لیکروس ٹیم کو اپنی مدد آپ کے تحت جاپان چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ جیت عالمی سطح پر خیبرپختونخوا کی باصلاحیت و ہونہار خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ہونہار خواتین کھلاڑیوں کی یہ جیت نوجوانوں کے لیے ایک ترغیب ہے اور اس سے دیگر خواتین کو بھی کھیلوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں