34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی سربراہی سونپنے...

گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی سربراہی سونپنے کو دانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا

- Advertisement -

پشاور۔ 18 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی وفد کی سربراہی سونپنے کو وزیراعظم کا دانشمندانہ فیصلہ اور بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر پاکستان کی ترقی اور نیک نامی کےلیے کردار ادا کیا ہے،سفارتی میدان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔

- Advertisement -

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حالیہ دنوں پاک بھارت جنگ میں جس انداز سے ملک کو دفاع کیا اسے پوری دنیا میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان دوست ممالک نے سراہا ہے،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے حالیہ فیصلے سے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی بڑھانے کے حوالہ سے مثالی ثمرات ملیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598377

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں